• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

جاپان نے زمینی مشاہدے کے لئے جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیج دیاتازترین

July 01, 2024

ٹوکیو (شِنہوا) جاپان نے پیر کی صبح اپنا نیا فلیگ شپ ایچ 3 راکٹ لانچ کیا جس کے ذریعے ایڈوانسڈ لینڈ آبزرورنگ سیٹلائٹ -4(اے ایل او ایس-4) خلا میں بھیجا گیا ہے۔

جاپان ایرو اسپیس ایکسپلوریشن ایجنسی (جاکسا) کے لائیو فیڈ میں دیکھا گیا ہے کہ جنوب مغربی پریفیکچر کاگوشیما کے جزیرے تانیگاشیما میں واقع تانیگاشیما خلائی مرکز سے لانچ کردہ یہ راکٹ دوسرے مرحلے میں الگ ہوا اور سیٹلائٹ کو طے شدہ مدار میں پہنچا دیا۔

اے ایل او ایس-4 سیلائٹ زمینی مشاہدہ کے لیے مرحلہ وار ایل بینڈ سنتھیٹک اپرچر ریڈار (پالسار-3) کا استعمال کرے گا۔

مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ پہلا موقع ہے کہ عملی استعمال کے کسی بڑے سیٹلائٹ کونئے ایچ 3 راکٹ نے کامیابی سے خلا میں پہنچایا ہے۔