• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

جاپان نے جوہری آلودہ پانی کے سمندر میں اخراج کا 8 واں دور شروع کردیاتازترین

August 08, 2024

ٹوکیو (شِنہوا) جاپان نے اندرون و بیرون ملک مسلسل مخالفت کے باوجود فوکوشیما ڈائی چی جوہری بجلی سے بحرالکاہل میں جوہری آلودہ پانی کے اخراج کا 8 واں دور شروع کردیا ہے۔

ٹوکیو الیکٹرک پاور کمپنی (ٹیپکو) 25 اگست تک ذخیرہ ٹینک سے تقریبا 7 ہزار 800 ٹن آلودہ پانی بحر الکاہل میں چھوڑے گی۔

جاپان میں چینی سفارت خانے نے سمندر میں اخراج کے اس غیر ذمہ دارانہ اقدام کی سخت مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ جوہری آلودہ پانی کے اخراج کا تعلق تمام بنی نوح انسان کی صحت، عالمی سمندری ماحول اور عالمی عوامی مفادات سے ہے اور یہ کسی بھی طرح جاپان کا نجی معاملہ نہیں ہے۔

فائل فوٹو، جاپان ، فوکوشیما میں جوہری آلودہ پانی سمندر میں چھوڑنے کے حکومتی منصوبے کے خلاف لوگ احتجاج کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

سفارت خانے کے ایک ترجمان نے کہا کہ تحفظ ، صفائی کی سہولت میں طویل مدتی بھروسہ اور نگرانی کے موثر انتظامات سے متعلق عالمی  برادری کے خدشات کو دور کئے بغیر جاپان کی جانب سے اس طرح کے جوہری آلودہ پانی کا اخراج پوری دنیا میں ممکنہ جوہری آلودگی کا خطرہ بڑھاسکتا ہے۔

ترجمان نے جاپان پر زور دیا کہ وہ ایک آزاد عالمی نگران نظام کے قیام میں مکمل تعاون کرے جو طویل مدت تک موثر رہے اور اس میں شراکت داروں کی بھرپور نمائندگی ہو۔