ٹوکیو (شِنہوا) جاپان کے وسطی پریفیکچر اشیکاوا میں بدھ کی سہ پہر 3 بجے تک زلزلے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 65 ہوگئی ہے جبکہ وسطی جاپان اور اس کے اطراف علاقوں زلزلے کے بعد آفٹرشاکس اور شدید موسمی حالات کے سبب امدادی سرگرمیاں متاثر ہوئیں۔
قومی خبر رساں ادارے کیوڈو نے مقامی حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ سب سے زیادہ متاثرہ شہر واجی ما میں 32 اموات کی تصدیق ہوئی ہے۔
جاپان محکمہ موسمیات کے مطابق خطے میں کئی آفٹرشاکس آئے جن میں ایک بدھ صبح 5.6 شدت کا تھا جبکہ منگل کی شام جزیرہ نما نوٹو میں محسوس کردہ آفٹرشاک کی شدت 4.6 تھی۔ دونوں کی گہرائی کم تھی۔ جبکہ جاپانی زلزلہ پیما پر ان کی شدت 5 اپر ریکارڈ کی گئی جس کی بالائی حد 7 ہے۔
نئے سال پر آنے والے 7.6 شدت کے زلزلے کے دو دن بعد نقصانات کی مکمل تفصیلات دستیاب نہیں ہیں کیونکہ ملبے اور تباہ سڑکوں میں تلاش اور امدادی سرگرمیوں میں رکاوٹ پیش آرہی ہے۔ زلزلہ کے بعد اشیکاوا کے شہر واجی ما شہر میں بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچا اور آگ لگ گئی تھی۔
پریفیکچرل حکومت کے مطابق کم از کم 3 بلدیات میں سڑکیں بند ہونے کے سبب کم سے کم 60 افراد تک رسائی ممکن نہیں ہے جن میں ناناؤ شہر بھی شامل ہے۔
نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار لینڈ اینڈ انفراسٹرکچر مینجمنٹ نے انہوں نے وا جمیا شہر میں زمین کی سطح میں نمایاں اضافے کا سراغ لگایا ہے جو تقریباً 4 میٹر تک پہنچ چکی ہے۔
جاپان محکمہ موسمیات نے اشیکاوا پریفیکچر میں مٹی کے تودے گرنے کا انتباہ جاری کیا ہے جبکہ جمعرات سے آفت زدہ علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔ سب سے زیادہ متاثرہ شہر واجی ما ہے جس کے لئے موسلادھاربارش کا انتباہ جاری ہوا ہے۔
مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلح افواج نے ان علاقوں میں سامان پہنچانے کے لئے ہیلی کاپٹرز کا استعمال کئے ہیں جہاں رابطے منقطع ہیں۔ اشیکاوا پریفیکچرل حکام نے مرکزی حکومت سے کہا ہے کہ وہ آفت سے نمٹنے کے لیے سیلف ڈیفنس فورسز کے اہلکاروں کو بھیجے۔
جاپانی وزیر اعظم فومیو کشیدا نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ حکومت نے آفت زدہ علاقے میں ایس ڈی ایف ارکان کی تعداد دگنی کرنے کا فیصلہ کیا ہے جن کی تعداد اس وقت ایک ہزار ہے۔