• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 11th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

جاپان میں نصف غیر شادی شدہ افراد بچوں کے خواہشمند نہیں: سروےتازترین

April 08, 2023

ٹوکیو(شِنہوا) جاپان میں ایک دوا ساز کمپنی کے حالیہ سروے میں 30 سال سے کم عمر کے تقریباً نصف غیر شادی شدہ افراد نے معاشی خدشات اور بچے کی پیدائش اور پرورش کے بوجھ سمیت دیگر وجوہات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بچے نہیں چاہتے۔

18 سے 29 سال کی عمر کے 400 افراد میں سے 49.4 فیصد نے کہا کہ وہ بچے پیدا کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتے جو روہٹو فارماسیوٹیکل کمپنی لمیٹڈ کی طرف سے کئے گئے پچھلے تین سالانہ حمل وائٹ پیپر سروے میں سب سے زیادہ  شرح ہے۔

جنوری میں کیے گئے آن لائن سروے کے مطابق صنفی لحاظ سے 53 فیصد مرد اور 45.6 فیصد خواتین کو والدین بننے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔

حکومت کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ 2022 میں جاپان میں پیدا ہونے والے بچوں کی تعداد پہلی بار 8 لاکھ سے کم ریکارڈ کی گئی جبکہ ریکارڈ مرتب کرنے کا عمل 1899 میں شروع ہوا تھا۔