ٹوکیو(شِنہوا) جاپان کے مغربی شہر ناگاساکی پر ایٹم بم حملے کی 79 ویں برسی منائی گئی، برسی کی تقریب میں ناگاساکی کے میئر نے جوہری ہتھیاروں کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔ ناگاساکی کے میئر شیرو سوزوکی نے جوہری حملے کی برسی کی تقریب سے اپنا سالانہ امن خطاب کیا۔ مقامی وقت کے مطابق صبح 11:02 پر ایک لمحے کی خاموشی اختیار کی گئی،9 اگست 1945 کوامریکی بی -29بمبار طیارے نے اسی وقت شہر پربم گرایا تھا۔فیٹ نامی اس بم سے تقریباً74ہزار افراد لقمہ اجل بن گئے تھے۔
جاپان کا یہ بندرگاہی شہر ایٹم بم حملے کا شکار ہونے والا دنیا کا آخری مقام ہے۔کیوںکہ اس کے بعد تک ایٹم بم سے کسی مقام پر حملہ نہیں کیا گیا۔ سوزوکی نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ ہم مذاکرات اور سفارتی کوششوں پر زور دیتے ہیں تاکہ پرامن حل کی طرف راستہ نکالا جاسکے، چاہے یہ کتنا ہی مشکل کیوں نہ ہو، بجائے اس کے کہ ہتھیاروں میں اضافہ یا دھمکیوں کا انتخاب کیا جائے۔