سووا(شِنہوا)پیسیفک آئی لینڈز فورم (پی آئی ایف) کے رہنمائوں نے فوکوشیما کے تابکاری سے آلودہ پانی کے اخراج سے متعلق جاپانی فیصلے میں سائنس اور ڈیٹا سے رہنمائی لینے پرزوردیا ہے۔پی آئی ایف کے رہنماں کے خصوصی اجلاس کے بعدپی آئی ایف کے سبکدوش ہونے والیچیئرمین اورفجی کیوزیر اعظم سیتیونی ربوکا نے کہا کہ حکومت جاپان کی طرف سے ایڈوانسڈ مائع پروسیسنگ سسٹم( اے ایل پی ایس) تابکار پانی سے متعلق جاری منصوبے کے حوالے سے فورم کے رہنماں نے سیاسی فیصلوں میں سائنس اور ڈیٹا کی اہمیت کو مدنظر رکھنے پر زوردیا ہے۔اس کے علاوہ پی آئی ایف کے مستقبل کے چیئر اور جزائرکوک کے وزیر اعظم مارک بران نیاس بات پر زور دیا کہ جاپان کے جوہری آلودہ گندے پانی کو محفوظ طریقے سے سمندر میں بہایا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ وہ جاپان کا حال ہی میں دورہ کرنے والے پی آئی ایف کے وفد میں شامل تھے جس کا مقصد تابکاری سے آلودہ گندے پانی کے ممکنہ اخراج پر اپنے تحفظات سے آگاہ کرناتھا۔