• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 13th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

جاپان کی جانب سے قمری لینڈر لے جانے والے راکٹ جمعرات کوخلاءمیں روانہ ہوگاتازترین

September 04, 2023

ٹوکیو(شِنہوا)جاپان کی خلائی ایجنسی کے قمری لینڈر کو لے جانے والے ایچ  ٹو اے راکٹ کی زیرالتواء لانچنگ جمعرات کو مقرر کی گئی ہے۔

راکٹ بنانے والی کمپنی مٹسوبشی ہیوی انڈسٹریز نے پیرکوبتایا کہ مقامی طور پر بنایا گیا راکٹ  کاگوشیما کے جنوب مغربی پریفیکچر میں تانیگاشیما جزیرے پر تانیگاشیما سپیس سینٹر سے جمعرات کو مقامی وقت کے مطابق صبح 8 بج کر 42 منٹ پرروانہ ہوگا۔

 یہ  فیصلہ ایک ہفتہ قبل تیز ہواؤں کی وجہ سے مشن میں تاخیر کے بعد ہوا جبکہ تاخیر کا فیصلہ لانچنگ سے تقریباً 30 منٹ قبل کیا گیا تھا۔

 چاندپر درست لینڈنگ کے لیے ٹیکنالوجی کو جانچنے کی غرض سے ڈیزائن کیا گیایہ راکٹ جاپان ایرو اسپیس ایکسپلوریشن ایجنسی کے تیار کردہ سلم قمری لینڈرکوخلاء میں لے جائے گا جولانچ ہونےکےتقریباً تین سےچارماہ بعد چاند کے مدار میں داخل ہونےاورچار سے چھ ماہ میں چاند تک پہنچنے کی توقع ہے۔