• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 11th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

جاپان کی دفاعی فوج کا ہیلی کاپٹر 10 رکنی عملے سمیت لاپتہتازترین

April 06, 2023

ٹوکیو(شِنہوا)جاپان کی گراؤنڈ سیلف ڈیفنس فورس (جی ایس ڈی ایف) کا ایک ہیلی کاپٹر جس میں 10 افراد سوار تھے جمعرات کو اوکی ناوا کے جنوب مغربی پریفیکچر کے پانیوں میں ریڈار سے غائب ہوکرلاپتہ ہو گیا۔

وزارت دفاع اور دیگر ذرائع کے حوالے سے عوامی نشریاتی ادارے این ایچ کے نے بتایا کہ  یو ایچ-60  کثیر المقاصد ہیلی کاپٹرمقامی وقت کے مطابق شام 4 بج کر 40 منٹ پراوکی ناوا پریفیکچر کے میاکوجیما جزیرے کے ایک ہوائی اڈے سے تقریباً 18 کلومیٹر شمال مغرب میں ریڈار سے غائب ہو گیا۔

این ایچ کے نے بتایا کہ ہیلی کاپٹر نے شام 4 بجے سے پہلے میاکوجیما سے اڑان بھری  جسے شام 5 بجے کے بعد جزیرے پر واپس لوٹنا تھا۔

جی ایس ڈی ایف نے کہا کہ دو پائلٹ ، دو مکینکس سمیت 10 رکنی عملہ جہاز میں سوار تھا جو سب سیلف ڈیفنس فورس کے ارکان تھے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ کوسٹ گارڈ نے ہیلی کاپٹر کی تلاش کے لیے چار گشتی جہاز قریبی پانیوں میں روانہ کیے جس کا تعلق کماموٹو پریفیکچر میں ایک یونٹ سے ہے اور وہ نگرانی کی سرگرمیوں میں مصروف تھا۔