جاپان کا معمرترین شخص 112 سال کی عمر میں انتقال کر گیاتازترین
September 14, 2022
ٹوکیو(شِنہوا)جاپان کا معمرترین شخص میکیزو اوئیدا 112 سال کی عمر میں نارا شہر میں انتقال کر گیا۔
مقامی حکومت نے منگل کے روز بتایا کہ ایک صدی سے زائد العمر نارا کے رہائشی مئی 1910ء میں پیدا ہوئے تھے۔ 9 ستمبر کو میکیزو اوئیدا کے انتقال کے بعد وزارت صحت رواں ہفتے ملک کے موجودہ سب سے زیادہ عمر کے زندہ آدمی کا اعلان کرے گی۔
جاپان دنیا میں سے زیادہ متوقع عمر والے ممالک میں سے ایک ہے اور ایسے متعدد افراد کا تعلق جاپان سے ہے جنہیں اب تک کے معمر ترین زندہ انسانوں میں سے ایک مانا جاتا ہے۔
رواں سال 19 اپریل کوفوکوکا پریفکچر میں انتقال کر جانیوالی 119 سالہ جاپانی خاتون کانے تاناکا کو گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈز کی جانب سے دنیا کی معمر ترین زندہ شخصیت کے طور پرتسلیم کیا جاتا تھا۔ ان کی موت کے بعد اب 115 سالہ خاتون فوسا تاتسومی جاپان میں سب سے زیادہ عمر رسیدہ شخصیت ہیں جو اوساکا پریفکچر میں رہتی ہیں۔
جاپان سے ہی تعلق رکھنے والے جیرویمون کیمورا کو بھی گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈز نے سب سے طویل العمرآدمی تسلیم کیا تھا ۔ وہ جون 2013ء میں 116 سال اور 54 دن کی عمر میں انتقال کرگئے تھے۔