• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

جاپان کا قمری تحقیقی مشن سلم شمسی توانائی کی عدم دستیابی کے باعث غیر فعال ہو گیا:جاپانی خلائی ایجنسیتازترین

February 01, 2024

ٹوکیو(شِنہوا) جاپان کا قمری تحقیقی مشن غروب آفتاب کے وقت شمسی توانائی کی پیداوار کی عدم دستیابی کے باعث دوبارہ غیر فعال ہو گیا اور اس کی سرگرمیاں معطل کر دی گئیں ہیں۔

 جاپان ایرو اسپیس ایکسپلوریشن ایجنسی (جاکسا ) نے جمعرات کو کہا کہ سمارٹ لینڈر فار انویسٹی گیٹنگ مون (سلم ) کے لیے منصوبہ بند سرگرمیاں، بدھ کو اختتام پذیر ہو ئیں، اس مشن نے  جاپان کو چاند پر اترنے والا دنیا کا پانچواں ملک بنایا۔

چاند کے لینڈر نے  چاند  پر اترنے کے بعد شمسی سیل کی ناکامی کی وجہ سے سرگرمیاں  بند کر دیں تھیں جس کے  بعد پیر کو اس نے تحقیقی سرگرمیوں کا  دوبارہ آغاز  کیا تھا۔