ٹوکیو(شِنہوا) جاپانی مصنف اور نوبل انعام یافتہ ادیب کنزابورو اوئے 88 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ پبلشر کوڈانشا کے مطابق، اوئے کا انتقال 3 مارچ کو بڑھاپے کی وجہ سے ہوا۔ 1935 میں جاپان کے ای ہائم پریفیکچر میں پیدا ہونے والے اوئے نے ٹوکیو یونیورسٹی کے فرانسیسی ادب کے شعبے سے گریجویشن کی تھی۔ اوئے کئی کتابوں کے مصنف تھے جن میں دی کیچ، اے پرسنل میٹر اور دی سائلنٹ کرائی شامل ہیں انہیں 1994 میں ادب کا نوبل انعام دیا گیا تھا۔