ٹوکیو(شِنہوا) جاپان کے نئے ایچ 3 راکٹ کی جمعرات کو طے شدہ لانچنگ لفٹ آف سائٹ پر متوقع خراب موسمی حالات کی وجہ سے ملتوی کر دی گئی ہے۔
جاپان ایرو اسپیس ایکسپلوریشن ایجنسی (جے اے ایکس اے) نے منگل کو بتایا کہ نمبر 2 ایچ 3 راکٹ کی لانچنگ کی نئی تاریخ ابھی تک طے نہیں کی گئی۔ نئے ایچ 3 راکٹ کے اگنیشن سسٹم کی خصوصیات کو بہتربنایاگیا ہے جو دو مائیکرو سیٹلائٹس کے ساتھ نمبر 1 ایچ 3راکٹ پر لوڈڈ اصل وزن کے برابرفرضی سیٹلائٹ لے جانے کے لیے تیارہے۔