• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 10th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

جاپان کے نئے ایچ 3 راکٹ کی لانچنگ ایک بار پھر موخرتازترین

February 14, 2023

ٹوکیو(شِنہوا) جاپان کے نئے ایچ 3 راکٹ کی پہلی لانچنگ خراب موسم کی وجہ سے دوسری بار تاخیر کا شکار ہو گی ہے۔ جاپان کی خلائی ایجنسی( جے اے ایکس اے)  نے منگل کو بتایا کہ ایچ 3 راکٹ کی طے شدہ پہلی لانچ بدھ سے جمعہ کی صبح، مقامی وقت کے مطابق صبح 10بج کر37منٹ سے 10 بج کر44 منٹ کے درمیان ملتوی کر دی گئی ہے۔

ایجنسی کے مطابق  لانچ میں تاخیر تیز ہواؤں  کے ساتھ ساتھ جنوب مغربی کاگوشیما پریفیکچرکے لانچ سنٹرتانیگاشیما  پر خراب موسم اور بارش کی صورتحال کی وجہ سے کی گئی ہے۔ ایچ 3 راکٹ  کی اس سے قبل لانچنگ 12 فروری کو مقررتھی، لیکن راکٹ کے فلائٹ سسٹم میں خرابی کی وجہ سے اسے 15 فروری تک موخر کیاگیا تھا۔