• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 12th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

جاپان کے جوہری آلودہ پانی کے اخراج کے منصوبے کے خلاف جنوبی کوریا کےماہی گیروں کی احتجاجی ریلیتازترین

July 21, 2023

سیول(شِنہوا)جنوبی کوریا کے ماہی گیروں نےجاپان کی جانب سے تباہ شدہ فوکوشیما ڈائیچی جوہری بجلی گھرکا آلودہ پانی سمندر میں چھوڑنے کے منصوبے کےخلاف جمعہ کو ایک بحری احتجاجی ریلی نکالی۔

مقامی ماہی گیروں کا ایک گروپ جنوب مغربی ساحلی کاؤنٹی جانگ ہیونگ کے سمندری ساحل پر جمع ہوا جو جوہری آلودہ پانی کے اخراج کے منصوبے کے خلاف احتجاج کرنے کے لیے ساحل کے ساتھ تقریباً 200 میٹر کے فاصلے پر "فلاور بیئر" نامی ریلی لے کر گیا۔

فیڈریشن آف کورین فشرمینزایسوسی ایشن کے ایگزیکٹو چیف کِم ینگ چُل نے فون پرشِنہوا کوبتایا کہ  فلاوربیئریعنی پھولوں سے لدے تابوتوں کو لوگوں کی موت پرانکی میت لے جانے کے لیے(روایتی) رسم کے طورپراستعمال کیا جاتا ہے۔ ہم نے پھولوں سے لدے تابوتوں کے ساتھ مارچ  سے یہ پیغام دیا کہ اگر فوکوشیما کے جوہری آلودہ پانی کو سمندر میں چھوڑاگیا تو تمام انسانیت مر جائے گی۔

کِم نے کہا کہ فوکوشیما کے جوہری آلودہ پانی کو خارج کرنے کی مخالفت پر مبنی پلے کارڈ پھولوں سے لدے تابوتوں کے دونوں اطراف  پر آویزاں کئے گئے تھے جنہیں ماہی گیروں نے اٹھا رکھا تھا۔

ماہی گیری کی تقریباً 30 کشتیوں کےاطراف میں بھی یہی پلے کارڈ لٹکائے گئے تھے جنہوں نے کاؤنٹی کے پانیوں میں تقریباً آدھے گھنٹے تک مظاہرہ کیا۔

انہوں نے جاپانی حکومت سے سوال کیا کہ اگراس کے دعویٰ کے مطاق پانی واقعی محفوظ ہے تو وہ آلودہ پانی کو سمندر میں کیوں چھوڑنے کی کوشش کر رہی ہے اور اگر پانی پینے کے لیے محفوظ ہے تو وہ اسے ایک کلومیٹر لمبی سرنگ میں ڈالنے کی کوشش کیوں کر رہی ہے۔

انہوں نےکہا کہ اگریہ پانی واقعی محفوظ اور پینے کے قابل ہے تو جاپان اسے اپنے علاقے میں زرعی، صنعتی اور پینے کے مقاصد کے لیے استعمال کر سکتا ہے۔