• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 11th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

جاپان کے فوکوشیمانیوکلیئر پاور پلانٹ کی بنیاد بری طرح متاثر ہونے کا انکشافتازترین

April 06, 2023

ٹوکیو(شِنہوا) جاپان کے متاثرہ فوکوشیما ڈائیچی نیوکلیئر پاور پلانٹ کے نمبر 1 یونٹ کے ری ایکٹرکی پریشر ویسل کی  سلنڈر نما بنیاد کی اندرونی دیوار بری طرح سے تباہ ہو نے کا خدشہ ہے۔فوکوشیما ڈائیچی نیوکلیئر پاور پلانٹ کے آپریٹر، ٹوکیو الیکٹرک پاور کمپنی (ٹیپکو) کی جانب سے نمبر 1 یونٹ کے کنٹینمنٹ ویسل کے سروے کے دوران لی گئی ویڈیوز سے ظاہر ہوتا ہے کہ بنیاد کو بڑا نقصان  پہنچا ہے، جس سے آئندہ کسی بھی زلزلے کی شدت  کو برداشت کرنے کی صلاحیت کے بارے میں خدشات میں اضافہ ہوا ہے۔

پانی کے اندر روبوٹ کا استعمال کرتے ہوئے 28 سے 31 مارچ تک کیے گئے سروے میں، پانچ میٹر اندرونی قطر کے  پیڈسٹل کے نصف سے زیادہ حصے میں کنکریٹ کی دیوار غائب نظر آئی تھی۔ ٹیپکو نے کہا کہ  بنیاد کے پورے فریم کو نقصان پہنچنے کا انتہائی زیادہ امکان ہے اور یہ کہ فوٹیج کا مزید تجزیہ اور پیڈسٹل کی زلزلوں کے خلاف  مزاحمت کا اندازہ لگایاجائے گا۔