• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

جاپان کے فوکوشیما جوہری بجلی گھرسے جوہری آلودہ پانی کے اخراج کی اطلاعاتتازترین

August 14, 2024

ٹوکیو(شِنہوا) جاپان کی جانب سے سمندر میں جوہری آلودہ پانی کے اخراج کا تازہ ترین دور شروع ہونے کے ایک ہفتہ بعد  فوکوشیما دائیچی جو ہری بجلی گھر سے تقریبا 25 ٹن جوہری آلودہ  پانی کا اخراج  ہوا ہے۔

بجلی گھر کے آپریٹر ٹوکیو الیکٹرک پاور کمپنی (ٹیپکو) کے مطابق یونٹ 2 ری ایکٹر کی عمارت سے منسلک سرج ٹینک سے لیک ہونے والا جوہری آلودہ پانی ایک ٹینک میں رکھا جانا تھا جو خرچ شدہ  جوہری فیول پول سے بھر کر بہہ گیا۔

ٹیپکو نے تصدیق کی کہ ری ایکٹر کی عمارت کے پہلے تہہ خانے میں جمع ہونے والے پانی کی وجہ سے علاقے میں پہلے سے موجود جوہری آلودہ پانی کی سطح میں اضافہ ہوا ہے اور اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ  جوہری آلودہ پانی ری ایکٹر کی عمارت کے باہر سے باہر نہیں نکلا۔

ٹیپکو کے مطابق لیکج کی نشاندہی سب سے پہلے گزشتہ جمعے کو اس وقت ہوئی تھی جب سرج ٹینک میں جوہری آلودہ پانی کی سطح میں کمی کا پتہ چلا تھا۔ مزید تحقیقات کے بعد ری ایکٹر کی عمارت کی تیسری منزل پر ایک کمرے میں بہنے والا  جوہری آلودہ پانی پایا گیا۔ 

کمپنی جمعہ تک کمرے میں تابکاری کی سطح کی پیمائش کے لئے ریموٹ سے چلنے والے روبوٹ کا استعمال کرنے کا ارادہ رکھتی ہے تاکہ لیکیج کی صحیح جگہ اور وجہ کی نشاندہی کی جا سکے ۔ پول کے  کولنگ پمپ کو تحقیقات کےلیے عارضی طور پر بند کردیا گیا ہے۔