• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 9th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

جاپان کے فلیگ شپ راکٹ کی لانچنگ فلائٹ سسٹم میں خرابی کے باعث ملتویتازترین

February 06, 2023

ٹوکیو(شِنہوا) جاپان نے فلائٹ سسٹم میں خرابی کی وجہ سے اپنے نئے فلیگ شپ راکٹ کی لانچنگ ملتوی کرنے کا اعلان کیا ہے،اس فلیگ شپ راکٹ سے زمین پر نگرانی کرنے والے سیٹلائٹ کو خلا میں بھیجا جائے گا۔

 جاپان کی خلائی ایجنسی ( جے اے ایکس اے) نے پیرکو بتایا کہ لانچ  کم از کم 15 فروری تک موخر کردی گئی ہے۔

 مقامی میڈیاکے مطابق، یہ اعلان سسٹم کے معائنے کے بعد کیا گیا جس کے دوران پتہ چلا تھا کہ طے شدہ وقت کے مطابق لانچنگ کی صورت میں راکٹ مناسب طریقے سے پرواز نہیں کرسکے گا۔

جے اے ایکس اے کو توقع  تھی کہ اس کے ایچ 3راکٹ میں پیدا ہونے والے مسئلے کو حل کرنے  میں کچھ دن لگیں گے،  ایچ 2 اے راکٹ کے متبادل اس راکٹ کی پہلی لانچ کو دوسری بار ملتوی کیاگیاہے۔