ٹوکیو(شِنہوا) جاپان کے مغربی ساحل پر آنے والے شدید زلزلے سے اشیکاوا پریفیکچر میں متعدد سڑکوں اور مکانات کو نقصان پہنچاہے۔
جاپان کی موسمیاتی ایجنسی (جے ایم اے) کے مطابق، پیر کی سہ پہرملک کے وسطی وسیع ساحلی علاقے میں 7.6 شدت کے بڑے زلزلوں کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
مقامی حکام اور فائر فائٹنگ محکموں کی رپورٹس کے مطابق اشیکاوا پریفیکچر کے نوٹو کے علاقے اور ہاکوئی شہر میں متعدد مکانات منہدم ہوگئے ہیں۔ مقامی حکام نے بتایا کہ اشیکاوا پریفیکچر میں تقریباً 32ہزار500 گھروں کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔