ٹوکیو(شِنہوا) جاپان کے فوکوشیما ڈائیچی نیوکلیئر پاور پلانٹ میں حالیہ دنوں میں تابکار پانی کے اخراج کے بعد پلانٹ آپریٹر ٹوکیو الیکٹرک پاور کمپنی (ٹیپکو) نے حفاظتی اقدام کے طور پر نئی انسٹالیشن کرنے کا اعلان کیا ہے۔
قومی خبرایجنسی کیوڈو نے کمپنی کے اعلان کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ نئی پائپنگ اور وینٹیلیشن پورٹ نصب کی جائے گی جو اچانک نکلنے والے مائع کو عمارت کے اندرہی رہنے کے لیے ڈیزائن کیا جائے گا تاکہ تابکارپانی کے پھیلنے کاسدباب کیا جاسکے۔ آپریٹر کے مطابق یہ تعمیراتی کام پیر کو شروع کیا جائے گا جس کے رواں ماہ کے آخر تک مکمل ہونے کی توقع ہے۔ رواں سال 7 فروری کو تقریباً 1.5 ٹن جوہری آلودہ پانی انسانی غلطی کی وجہ سے خراب پلانٹ سے لیک ہو گیا تھا کیونکہ کئی والوزپائپوں کی صفائی کے دوران کھلے رہ گئے تھے۔