• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

جاپان ،فوکوشیما جوہری حادثے سے بے گھر افراد کی عارضی رہائش ختم کرنے کا اعلانتازترین

July 29, 2024

ٹوکیو(شِنہوا) جاپان کی فوکوشیما کی صوبائی حکومت مارچ 2026 کے آخر میں حادثے کا شکار ہونے والے فوکوشیما ڈائیچی نیوکلیئر پاور پلانٹ کے قریبی دو قصبوں سے بےگھر ہونے والوں کے لیے عارضی رہائش کی سہولت ختم کردے گی۔

کیوڈو نیوز کی رپورٹ کے مطابق  یہ اقدام فوتابا ٹاؤن اور اوکوما ٹاؤن کے رہائشیوں کے حالات زندگی بہتر ہونے کے امکان کے پیش نظر کیا گیا ہے، جو 2011 میں جوہری پلانٹ کے حادثے کے بعد اپنے گھروں سے فرار ہو گئے تھے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یکم اپریل تک 966 افراد وسطی فوکوشیما کے علاقے کوریاما میں پہلے سے تیارشدہ 593 عارضی رہائش گاہوں میں اور ملک کے 26 پریفیکچرز میں کرائے کے مکانات میں رہائش پزیر تھے۔

صوبائی حکومت نے پہلے ہی پریفیکچر میں دیگر میونسپلٹیز سے انخلاء کرنے والوں کے لیے ایسے ہاؤسنگ پروگراموں کو ختم کر دیا تھا۔