• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

جاپان اور چین کے درمیان پرامن اور دوستانہ تعلقات کو آگے بڑھنا چاہیے: سابق جاپانی وزیر اعظمتازترین

October 21, 2023

ٹوکیو(شِنہوا) جاپان کے سابق وزیر اعظم یاسو فوکودا نے کہا ہے کہ جاپان اور چین کے امن اور دوستی معاہدے کا سب سے بڑا مقصد دونوں ممالک کے درمیان پرامن اور دوستانہ تعلقات کو آگے بڑھانا اور مشترکہ طور پر اچھے دوطرفہ تعلقات استوار کرنا ہے۔

رواں سال چین اور جاپان کے درمیان امن اور دوستی کے معاہدے پر دستخط کی 45ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔ 23 اکتوبر 1978 کو، یاسو فوکودا کے والد اور جاپان کے اس وقت کے وزیر اعظم تاکیو فوکودا اور اس وقت کے چینی رہنما ڈینگ شیاؤ پھنگ نے معاہدے کی توثیق کی تقریب میں شرکت کی تھی جس کے بعد  معاہدہ  باضابطہ طور پر عمل میں آیا تھا۔

یاسو فوکودا، جو اس وقت اپنے والد کے سیکرٹری کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے بھی تقریب میں موجود تھے۔شِنہوا کو دئے گئے ایک انٹرویو میں یاسو فوکودا نے کہا کہ یہ کہا جا سکتا ہے کہ وہ جاپان اور چین کے امن اور دوستی معاہدے کے گواہ بھی ہیں۔

اس معاہدے کے قانونی نکات میں کہا گیا ہے کہ چین اور جاپان امن، دوستی اور تعاون پر قائم رہیں گے، ایک دوسرے کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کریں گے، ایک دوسرے پر تسلط حاصل نہیں کریں گے اور کسی دوسرے ملک یا ممالک کے گروپ کی طرف سے بالادستی قائم کرنے کی مخالفت کریں گے۔

یاسو فوکودا نے کہا کہ جاپان اور چین کے درمیان پرامن اور دوستانہ تعلقات کو آگے بڑھانا اس معاہدے کا سب سے بڑا مقصد ہے، انہوں نے مزید کہا کہ اس مقصد کو حاصل کرنے کے لیے مختلف مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے دونوں ممالک کو مشکلات پر قابو پانے اور مشترکہ طور پر اچھے تعلقات کے قیام کے لیے کام کرنا چاہیے۔