• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 10th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

جاپان اگلے ہفتے اپنا پہلا ایچ 3 راکٹ خلاء میں بھیجےگاتازترین

March 03, 2023

فائل فوٹو،جاپان کے دارلحکومت ٹوکیومیں جاپان ایرو اسپیس ایکسپلوریشن ایجنسی (جے اے ایکس اے) کے دفتر میں ایک آدمی براہِ راست ویڈیو دیکھ رہا ہے۔(شِنہوا)

ٹوکیو(شِنہوا)جاپان اپنے ایچ 3 راکٹ کی پروازوں کے نقطہ آغاز پر کئی مرتبہ ناکامیوں کے بعد اگلے ہفتے پیر کو ایچ 3 راکٹ کو پہلی بار خلاء میں بھیجنےکی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔

جاپان کی ایرواسپیس ایکسپلوریشن ایجنسی(جے اے ایکس اے) نے کہا کہ ایچ 3 راکٹ کی پہلی پرواز پیر سے جمعہ تک ممکن ہوسکتی ہے۔

جے اے ایکس اےنے کہا کہ موجودہ منصوبے کے تحت راکٹ کوجاپان کے جنوب مغربی علاقے میں تانے گاشیما اسپیس سینٹر کے کاگوشیما پریفیکچرسےخلاء میں روانہ کیا جائے گا۔