• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 11th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

جاپان، آتشزدگی کے باعث 6 گاڑیاں راکھ ہوگئیںتازترین

May 03, 2023

ٹوکیو (شِنہوا) ٹوکیو کے جنوبی شہر یوکوہاما میں ایک کانڈو بلڈنگ کی پارکنگ میں دھماکے کے نتیجے میں 6 گاڑیاں جل کر خاکستر ہو گئیں۔

شہر کی کانازاوا وارڈ میں واقع کانڈومینیم میں رہائش پذیر شخص نے بدھ کے روز پولیس کو  مقامی وقت کے مطابق صبح 5 بج کر 10 منٹ پر واقعے کی اطلاع دی۔

کانازاوا تھانے کے مطابق آگ پر تقریباً ایک گھنٹے کے بعد قابو پا لیا گیا لیکن کانڈو کی کثیر المنزلہ پارکنگ میں کھڑی 6 مسافر گاڑیاں جل گئیں۔ آتشزدگی سے کوئی زخمی نہیں ہوا۔

پولیس نے کہا ہے کہ وہ واقعے کی تحقیقات جان بوجھ کر آگ لگانے کے شبے میں کر رہے ہیں۔