بیجنگ (شِنہوا) چین نے یاسوکونی یادگار سے متعلق جاپانی سیاست دانوں کے منفی اقدامات کو بھرپورطریقے سے اٹھاتے ہوئے اس حوالے سے اپنا مضبوط موقف واضح کیا ہے۔
چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے ان خیالات کا اظہار منگل کوایک پریس بریفنگ میں جاپانی وزیر اعظم فومیو کیشیدا کی جانب سے متنازعہ یاسوکونی یادگار پر ہدیہ بھیجنے اوراقتصادی سیکورٹی کے وزیر تکائی چی کے یادگار پر حاضری سے متعلق میڈیا رپورٹ پر پوچھے جانے والے ایک سوال کے جواب میں کیا۔
جاپان میں آج دوسری جنگ عظیم میں اس کی جانب سے غیر مشروط ہتھیار ڈالنے کی 78 ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے، وانگ نے کہا کہ چینی عوام نے دنیا کے لوگوں کے ساتھ مل کر جاپانی عسکری جارحیت پسندوں اور فاشزم کو شکست دی۔ وانگ نے کہا کہ یہ برائی پر انصاف کی، تاریکی پر روشنی کی اور رد عمل پر ترقی کی ایک عظیم فتح تھی، جو چینی قوم کی تاریخ اور انصاف کے حصول کی انسانی تاریخ میں ہمیشہ زندہ رہے گی۔