• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 24th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

جاں بحق افغان شہریوں کے اہلخانہ کا امریکی جارحیت کی تحقیقات کا مطالبہتازترین

October 13, 2022

بیجنگ(شِنہوا)افغانستان میں 20 سالہ طویل امریکی مداخلت میں جاں بحق ہونیوالے ہزاروں افغان شہریوں کے اہلخانہ اپنے مقتول عزیزو اقارب کیلئے انصاف کے خواہاں ہیں۔

ترک نیوز ایجنسی انادولو نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ حالانکہ اگست 2021ء میں افغانستان سے امریکہ کا فوجی انخلاء مکمل ہوچکا ہے مگر اپنے بچوں ، باپ ، ماؤں اور رشتہ داروں کو کھونے والے افغان خاندانوں کا دکھ اپنی جگہ پر موجود ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکہ کی نام نہاد دہشتگردی کیخلاف جنگ میں میں 47 ہزار سے زائد عام شہری اپنی جان گنوابیٹھے ہیں اور امریکہ کیلئے کام کرتے ہوئے 3 ہزار 846 افغان شہری ہلاک ہوئے ہیں۔