شنگھائی(شِنہوا)امریکی کار ساز کمپنی ٹیسلا کی شنگھائی گیگا فیکٹری نے ستمبر کے مہینے میں 83 ہزار گاڑیوں کی ماہانہ ترسیل کا سنگ میل عبور کر لیا ہے۔
کمپنی نے بتایا کہ ٹیسلا کی شنگھائی گیگا فیکٹری نے 15 اگست کو اعلان کیا تھا کہ اس نے 3سال میں 10 لاکھ گاڑیاں تیار کی ہیں۔
ٹیسلا چائنہ کے مطابق ٹیسلا کے ایک اہم برآمدی مرکز اس فیکٹری نے جنوری سے جون تک کی مدت میں 97 ہزار182 گاڑیاں برآمد کی ہیں جبکہ گزشتہ سال کی اسی مدت کے دوران 41 ہزار 770یونٹس تیار کیے گئے تھے۔
چائنہ پسنجر کار ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل کیوئی ڈونگشو کے مطابق یہ اندازہ لگایا گیا ہے کہ 2022ء کے دوران چین میں نئی توانائی والی گاڑیوں کی پیداوار اور فروخت 65 لاکھ سے تجاوز کرجائیگی۔