شنگھائی(شِنہوا) ٹیسلا کی شنگھائی گیگا فیکٹری نے نومبر میں 1 لاکھ 291 گاڑیاں فراہم کی ہیں اور فیکٹری سے گاڑیوں کی ترسیل ایک نئی ماہانہ بلندی پر پہنچ گئی ہے۔
رواں سال کے ابتدائی 11 ماہ میں شنگھائی فیکٹری نے 6 لاکھ 50 ہزار سے زائد گاڑیاں فراہم کی ہیں۔
چائنہ پسنجر کار ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل کائی ڈونگ شو نے بتایا کہ فیکٹری کی جنوری تا نومبر میں ہونیوالی ترسیل گزشتہ سال کی مجموعی ترسیل 4 لاکھ 84 ہزار 130 سے بہت زیادہ ہے۔
کائی ڈونگ شو نے مزید کہا کہ امید ہے کہ 2022ء میں گیگا فیکٹری کی سالانہ سیلز 7 لاکھ 50 ہزار یونٹس تک پہنچ سکتی ہیں۔
ٹیسلا کے نائب صدر تاؤ لِن نے کہا کہ ٹیسلا کی شنگھائی گیگا فیکٹری کے صنعتی سلسلے کی لوکلائزیشن کی شرح اب 95 فیصد سے تجاوز کر گئی ہے، جس سے چین میں نئی توانائی کی گاڑیوں کی صنعت کو عالمی سطح پر ایک مربوط صنعتی ڈھانچہ اور مضبوط کھپت کی صلاحیت تیار کرنے میں مدد مل رہی ہے۔