• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 12th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

یورپی سیاست دانوں کی ہانگ کانگ کا استعمال کرکے چین کو روکنے کی کوششیں ناکام ہوں گی:ترجمانتازترین

June 16, 2023

ہانگ کانگ(شِنہوا) ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے (ایچ کے ایس اے آر) میں چینی وزارت خارجہ کے کمشنر آفس کے ترجمان نے یورپی پارلیمنٹ کی طرف سے منظور کی گئی ہانگ کانگ سے متعلقہ نام نہاد قرارداد کی سختی سے مذمت کرتے ہوئے اسے مسترد کردیا ہے۔ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ قرارداد میں کھلے عام ہانگ کانگ میں جمی لائی اور دیگر چین مخالف قوتوں کی حمایت کا اظہار کیا گیا، مرکزی حکومت اور ایچ کے ایس اے حکومت کے اہلکاروں کے خلاف پابندیوں کا مطالبہ کیا گیا، ہانگ کانگ سمیت چین کے اندرونی امور میں زبردست مداخلت اوربین الاقوامی قانون کے اصولوں اور بین الاقوامی تعلقات کو کنٹرول کرنے والے بنیادی اصولوں کی پامالی کی گئی۔ ترجمان نے کہا کہ جمی لائی جیسے مجرموں نے قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کے لیے بیرونی قوتوں کے ساتھ ملی بھگت کی، جان بوجھ کر ہانگ کانگ کی خوشحالی، استحکام ، اس کے لوگوں کے مفادات اور بہبود کو نقصان پہنچایا۔