• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 12th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

یورپی سفارتکار کا غزہ میں کشیدگی کی حالیہ لہر کے متاثرین کے ساتھ اظہار یکجہتیتازترین

June 05, 2023

غزہ (شِنہوا) یورپی یونین کے ایک سفارت کار نے غزہ کی پٹی میں اسرائیل اور فلسطینی اسلامی جہاد (پی آئی جے) کے درمیان مئی میں شروع ہونے والی کشیدگی کی حالیہ  لہر کے متاثرین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

فلسطین میں یورپی یونین کے نمائندے سوین کوہن وان برگسڈورف نے یورپی یونین کے مشنز کے نمائندوں کے ایک اعلیٰ سطح وفد کی صدارت کی۔ انہوں  نے شمالی غزہ کی پٹی میں تباہ شدہ گھروں میں سے ایک کے قریب میڈیا کو بتایا کہ یہاں آنے کا مقصد یہ معلوم کرنا ہے کہ یہاں کیا ہوا اور متاثرہ افراد اور ان کے اہل خانہ سے بات چیت کرنا ہے۔

20 سفیروں پر مشتمل یورپی یونین کا وفد انسانی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے اسرائیل سے غزہ آیا تھا۔ انہوں نے تباہ شدہ گھروں کا دورہ کیا اور عینی شا ہدین سے گفتگو کی۔

برگسڈورف نے کہا کہ یورپی مشنز کے نمائندوں نے کشیدگی کے متاثرین کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا اور ہماری معلومات سے یہ واضح ہو گیا کہ ہلاک ہونے والے زیادہ تر عام شہری تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یورپی وفد اسرائیل اور پی آئی جے کے درمیان گزشتہ فوجی کشیدگی کے دوران  ہونے والے واقعات کی وضاحت کرتے ہوئے ایک رپورٹ مکمل کرنے کا منتظر ہے۔

9 مئی کو اسرائیلی فوج اور پی آئی جے کے درمیان فوجی کشیدگی شروع ہوئی جو پانچ روز تک جاری رہی جو مصر کی جانب سے مزید جانی و مالی نقصانات سے بچنے کی غرض سے جنگ بندی کے لئے مصالحتی کردار ادار کرنے کے بعد ختم ہوئی۔