• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 27th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

یورپی کونسل کے صدریکم دسمبر کوچین کا دورہ کریں گےتازترین

November 28, 2022

بیجنگ (شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ کی دعوت پر یورپی کونسل کے صدر چارلس مشیل یکم دسمبر کو چین کا دورہ کریں گے۔

چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چھون اینگ نے پیر کو روزانہ کی نیوز بریفنگ میں بتایا کہ  کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20ویں قومی کانگریس کے بعد چین اور یورپی یونین کے رہنماؤں کے درمیان یہ پہلی باضابطہ ملاقات ہوگی۔ ترجمان نے مزید کہا کہ دورے کے دوران صدر شی یورپی کونسل کے صدر مشیل سے ملاقات کریں گے۔

ترجمان نے  بتایا کہ وزیر اعظم لی کھ چھیانگ اور نیشنل پیپلز کانگریس کی سٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین لی ژانشو میشل سے ملاقات کریں گے،دونوں فریقوں کے رہنما چین اور یورپی یونین تعلقات کے ساتھ ساتھ باہمی دلچسپی کے بین الاقوامی اورعلاقائی مسائل پر تبادلہ خیال کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ چین یورپ کے ساتھ اپنے تعلقات کو فروغ دینے کو انتہائی اہمیت دیتا ہے، اور اس دورے کے ذریعے سٹریٹجک رابطوں کو مضبوط بنانے ، اتفاق رائے پیدا کرنے، مشترکہ طور پر تعلقات کی پائیدار، صحت مند اور مستحکم ترقی کو فروغ دینے اورپیچیدہ اور ہنگامہ خیز بین الاقوامی صورتحال میں استحکام پیدا کرنے کے لیے تیار ہے۔