کیف(شِنہوا)یورپی یونین کے عسکری امدادی مشن (ای یو ایم اے ایم) کے تحت یوکرین کے 52ہزار سے زیادہ فوجیوں کو تربیت دی گئی ہے۔
یوکرینفارم نیوز ایجنسی نے جمعہ کو وزارت دفاع کے حوالے سے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا کہ تربیت حاصل کرنے والوں میں یوکرین کے فوجی اہلکار، سارجنٹس اور افسران شامل ہیں۔
یوکرین کے نائب وزیر دفاع اولیکسنڈر بالانوتسا نے یورپی یونین سے تربیتی مشن میں توسیع کرنے کا مطالبہ کیا ہے کیونکہ یوکرین کی فوج نئی بریگیڈز تشکیل دے رہی ہے۔
دو سالہ ای یو ایم اے ایم کا آغاز 15 نومبر 2022 کو کیا گیا تھا۔ مشن میں بارودی سرنگوں کی صفائی، طبی امداد، دیکھ بھال اور فوجی ہارڈویئر کی مرمت کی تربیت شامل ہے جو یورپی یونین کی سرزمین پر دی جاتی ہے۔