برسلز(شِنہوا)یورپی کمیشن نے تین امریکی ٹیک کمپنیوں الفابیٹ، ایپل اور میٹا کیخلاف قانون کی مبینہ خلاف ورزیوں کے سلسلے میں تحقیقات کا آغازکردیا ہے۔
یورپی یونین (ای یو) کے ڈیجیٹل مارکیٹس ایکٹ (ڈی ایم اے) کے تحت کی جانے والی تحقیقات کا دائرہ کاران کمپنیوں کی جانب سے مبینہ خلاف ورزیوں پر مرکوز ہے۔
مسابقتی پالیسی کے انچارج یورپی کمیشن کے ایگزیکٹو نائب صدر مارگریتھ ویسٹیگار نے کہاہے کہ ہم نے ڈی ایم اے کے تحت ابتدائی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ ہمیں تشویش ہے کہ الفابیٹ، ایپل اور میٹا کمپنیاں اپنی ذمہ داریوں کو پورا نہیں کر رہی ہیں۔"
یہ تینوں کمپنیاں بنیادی پلیٹ فارم کی خدمات فراہم کرنے والی 22کمپنیوں کے گروپ پر مشتمل خود ساختہ"گیٹ کیپرز"کاحصہ ہیں۔ انہیں ستمبر 2023 میں یہ نام دیا گیا تھا اور انکے پاس ڈی ایم اے کی تعمیل کے لیے چھ ماہ کا وقت تھا۔
گوگل کی پیرنٹ کمپنی،الفابیٹ اپنے گوگل پلے ایپلیکیشن اسٹور میں رہنمائی فراہم کرنے کے طریقہ کارمیں جان بوجھ کرمبینہ خلاف ورزیوں اور گوگل سرچ پر خود کو ترجیح دینے سے متعلق تحقیقات کی زد میں ہے۔ اسی طرح ایپ اسٹور کے اندرررہنمائی فراہم کرنے اور سفاری براؤزر کے لیے مرضی کی اسکرینوں کو نافذ کرنے کے حوالے سے ایپل کی پالیسیاں بھی زیر تفتیش ہیں۔
یورپین کمیشن نے ایک بیان میں کہا کہ ویب براؤزر چوائس اسکرین کا ڈیزائن صارفین کو ایپل کے ایکوسسٹم کے اندر آزادانہ طور پر خدمات کا انتخاب کرنے سے روک سکتا ہے۔
میٹا کے "ادائیگی یا رضامندی ظاہرکرنے کے ماڈل،" کے تحت صارف کی اسکی رضامندی کے حوالے سے ثانوی انتخاب کی پیشکش کا معاملہ بھی زیرِبحث ہے۔ کمیشن کو تشویش ہے کہ اس ماڈل میں ان صارفین کے لیے ایک حقیقی متبادل کافقدان ہے جواپنی رضامندی نہیں دیتے اور ممکنہ طور پر "گیٹ کیپرز" کو ذاتی ڈیٹا جمع کرنے کا اختیارسونپ دیتے ہیں۔