• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

یورپی یونین میں یوکرین کے لیے 50 ارب یورو کی اضافی امداد پراتفاقتازترین

February 01, 2024

برسلز(شِنہوا) یورپی یونین نے یوکرین کے لیے 50 ارب یورو (54 ارب ڈالر) کی اضافی امداد پراتفاق کیا ہے۔اس بات کا فیصلہ جمعرات کوبرسلزمیں یورپی یونین کے 27 رکن ممالک کےخصوصی سربراہی اجلاس میں کیا گیا۔

 یورپی کونسل کے صدرچارلس مشیل نےسوشل میڈیا پربتایا کہ یوکرین کے لیے 50 ارب یورو کا اضافی امدادی پیکج یورپی یونین کے بجٹ میں سے مختص ہوگا۔

مشیل نے کہا کہ یوکرین کے لیے اضافی بجٹ کایہ اقدام قابل اعتماد اور طویل مدتی معمول کی فنڈنگ ہے، انہوں نے مزید کہا کہ یورپی یونین یوکرین کی حمایت میں قیادت کرتے ہوئے ذمہ داری لے رہی ہے۔