• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

یورپی یونین کا ضرورت سے زائد الیکٹرک گاڑیاں برآمد کرنے کا الزام درست نہیں، چینتازترین

November 24, 2023

برسلز (شِنہوا) یورپی یونین (ای یو) میں چینی سفیر فو کانگ نے اس حالیہ دعوے کو مسترد کردیا ہے کہ چین یورپی مارکیٹ میں ضرورت سے زائد الیکٹرک گاڑیاں برآمد کررہا ہے۔

چینی سفیر نے یورپی یونین پالیسی پر برسلز میں قائم ایک غیر نفع بخش تھنک ٹینک فرینڈز آف یورپ کے یورپ ۔ چین فورم سے خطاب میں کہا کہ وہ اس حقیقت پر زور دیتے ہیں کہ چینی کمپنیاں یورپ میں گاڑیاں فروخت کررہی ہیں  جو بذات خود زیادہ گنجا ئش کی علا مت نہیں ہے۔

پالیسی سازوں، تاجروں اور محققین سمیت تقریباً 300افراد نے تقریب میں شرکت کی۔

 

جرمنی ، میونخ میں منعقدہ  انٹرنیشنل موٹر شو 2023 میں میڈیا بریفنگ کے دوران پیش کردہ بی وائی ڈی سیل الیکٹرک کار دیکھی جاسکتی ہے۔ (شِںہوا)

بلاک میں گنجائش سے زائد کا معاملہ ایسے وقت میں سامنا آیا ہے جب وہ اگلے ما ہ  چین کے ساتھ منعقد ہونے والے دو طرفہ سربراہ اجلاس کی تیاری کررہا  ہے۔

گزشتہ ہفتے یورپی کمیشن کی صدر ارسلا وان ڈیر لیئن نے زور دیکر کہا تھا کہ "چین میں واضح طور پر حد سے زیادہ پیداوار موجود ہے جسے برآمد کیا جائے گا" ۔ انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ یورپی یونین کی جانب سے چینی الیکٹرک گاڑیوں پر سبسڈی کے خلاف تحقیقات شروع کرنے کی یہی وجہ ہے۔

ان دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے فو نے سوال اٹھا یا کہ اگر غیر ملکی مارکیٹ تلاش کرنے کو ازخود حد سے زائد صلاحیت سمجھا جائے تو یورپی کمپنیاں چینی منڈی میں کیا کررہی ہیں؟.

انہوں نے تحقیقات کے آغاز اور اس کے طریقہ کار کی شفافیت بارے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی اس معاملے پر بات چیت کے دوران "دانش غالب آسکتی ہے"۔