• Columbus, United States
  • |
  • Jan, 17th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

یورپی یونین کے 26 ممالک کاغزہ میں انسانی بنیادوں پر فوری جنگ بندی کا مطالبہتازترین

February 20, 2024

برسلز(شِنہوا)یورپی یونین (ای یو) کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزپ بوریل نے کہاہے  کہ بلاک کے 26 رکن ممالک نے محصور غزہ کی پٹی میں "انسانی ہمدردی کی بنیاد پر فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے جو ایک پائیدار جنگ بندی کا باعث بنے سکے"۔

یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں ہنگری کے علاوہ یورپی یونین کے تمام ممالک نے اسرائیل کو جنوبی غزہ کے شہر رفح پر حملہ شروع کرنے کے خلاف خبردار کیا جس کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ اس شہر میں 15 لاکھ پناہ گزینوں کی تباہی مزید بڑھ جائے گی۔

 آئرلینڈ کے وزیر خارجہ مائیکل مارٹن نے اجلاس سے پہلے کہا کہ "رفح پر حملہ بالکل تباہ کن اور غیر معقول ہو گا۔"

 شہر پر حملے کے لیے اسرائیل کے مبینہ منصوبوں نے بین الاقوامی سطح پر خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے اور بہت سے ممالک نے تحمل سے کام لینے یا آپریشن کو منسوخ کرنے پر زور دیا ہے۔