• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 27th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

یورپی اقتصادی توقعات میں 2023 کے دوران گراوٹتازترین

January 09, 2024

روم (شِنہوا) گزشتہ سال کے آغاز کی نسبت یورپ بھر میں اقتصادی توقعات میں مجموعی طور پر گراوٹ آئی ہے تاہم اٹلی نے 2023 کے لئے یورپی کمیشن کے تازہ ترین اقتصادی توقعات سروے میں لچک کا مظاہرہ کیا ہے۔یورپی یونین (ای یو) کے ارکان کی اقتصادی شرح نمو بارے اعداد و شمار آمدہ ہفتوں میں جاری نہیں ہوں گے تاہم معاشی توقعات میں سست روی نے بلاک کی ترقی میں متوقع سست روی کی عکاسی کردی ہے۔سال 2023 کے آغاز پر کمیشن کا اقتصادی توقعات اشاریہ یورپی یونین کے لئے مجموعی طور پر 97.4 پوائنٹس پر تھا اور اس میں ابتدائی 9 ماہ کے دوران ہر ماہ گراوٹ آئی تاہم آخری سہ ماہی کے دوران یہ 95.6 پوائنٹس تک واپس آیا۔میلان میں قائم سرمایہ کاری بینک ہلڈی برانڈٹ اینڈ فیرار کے چیف اکانومسٹ ہاویئر نوریگا نے شِنہوا کو بتایا کہ بلند شرح سود، سست روی کی شکار برآمدات، مہنگی توانائی اور دیگر عوامل نے ملکر یورپی اقتصادی ترقی کے امکانات کو متاثر کیا اور یہ کوئی تعجب کی بات نہیں ہے کہ معاشی توقعات نے بھی اسی رجحان کی عکاسی کی۔سروے میں اٹلی کا حصہ مثبت رہا دسمبر میں 2.6 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ سال کا اختتام 99.3 پوائنٹس پر ہوا۔ حالانکہ یہ اب بھی جنوری 2023 میں ریکارڈ کردہ 102.6 پوائنٹس کی سطح سے کم ہے۔نوریگا نے اٹلی میں معاشی توقعات میں اضافے کی وجہ افراط زر میں ڈرامائی سست روی کو قرار دیا جو دسمبر میں گزشتہ برس کی نسبت صرف 0.6 فیصد تھی۔بلاک کی 5 بڑی معیشتوں جرمنی، فرانس، اٹلی، اسپین اور نیدرلینڈز میں سے صرف نیدرلینڈز کی معیشت میں 2023 کے دوران بہتری آئی اور اس میں رواں سال کے دوران 0.9 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ اسپین واحد ملک تھا جس کے اشاریہ میں دسمبر کے 2.4 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور یہ سال کے اختتام پر 100 پوائنٹس سے اوپر چلا گیا۔تازہ ترین رپورٹ میں کمیشن نے پیشگوئی کی ہے کہ حتمی تخیمنہ مکمل ہونے پر یورپی یونین اور یورو زون دونوں کی معیشتوں میں گزشتہ برس کی نسبت 0.6 فیصد اضافے کا امکان ہے یہ سال کے وسط میں جاری کردہ 0.8 فیصد کے سابق تخمینے اور سال کی پہلی سہ ماہی میں ایک فیصد توسیع شدہ پیشگوئی سے کم ہے۔