• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

یورپ کوویڈ علامات کے طویل عرصے تک برقرار رہنے کو سنجیدگی سے لے:عالمی ادارہ صحتتازترین

September 14, 2022

کوپن ہیگن(شِنہوا)عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے یورپی خطےمیں کم ازکم 1کروڑ70لاکھ افراد کوویڈ-19 کے بعد  اسکی علامات کا شکار اوروبا کے پہلے دوسالوں کے دوران وبا سے لمبے عرصے تک متاثر رہے ہیں۔

یورپ کے لیے ڈبلیو ایچ اوکے ریجنل ڈائریکٹر ہانس کلوگ نےمنگل کوایک بیان میں کہاکہ ان ممالک کی حکومتوں اورشعبہ صحت کے شراکت داروں کو تحقیق اور شواہد کی بنیاد پر اس چیزکا حل تلاش کرنے کے لیے تعاون کرنا چاہیے۔اس امکان کا اظہار کرتے ہوئے کہ وبا کے دوران کوویڈ-19سے متاثر ہونے والے افراد  آنے والے برسوں تک اس کی علامات کا شکار رہیں گے،عالمی ادارہ صحت نےاس خطے کے ممالک پر زور دیا کہ وہ تحقیق، بحالی اور ری ہیبلی ٹیشن  میں فوری سرمایہ کاری کے ذریعے کوویڈ-19 کے بعد کی صورتحال کو سنجیدگی سے لیں۔