• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

یورپ اسرائیل کے ساتھ اپنے تعلقات کو بین الاقوامی قانون بارے اسرائیلی عزم سے منسلک کرے ، فلسطینتازترین

October 04, 2022

رم اللہ (شِنہوا) فلسطین نے یورپی ممالک  پر زور دیا ہے کہ وہ اسرائیل کے ساتھ  اپنے تعلقات کو مشروط کریں۔

اس میں  اسرائیل کی جانب سے بین الاقوامی قانون، اقوام متحدہ کی قراردادوں اورانسانی حقوق کے اصولوں کی پاسداری شا مل ہو نی چا ہئیے۔

فلسطینی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ بین الاقوامی برادری کوچاہیئے کہ وہ اسرائیل کو فلسطینی شہر یوں کے خلاف مغربی کنارے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کا براہ راست ذمہ دار ٹھہرائے ،اور فوری طور پر اس کو روکنے کے لیے اسرائیل پر حقیقی دباؤ ڈالیں ۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل صورتحال کی اشتعال انگیزی پر بضد ہے اور ہم اس کشیدگی کے خطرات کو سنجیدگی سےدیکھ رہے ہیں جو اس کے مفادات کو پورا کرتے ہیں۔

یہ مطالبہ یورپی یونین واسرائیل ایسوسی ایشن کونسل کے 12ویں اجلاس سے قبل سامنے آیا ہے جو کہ برسلزمیں منعقد ہوگا ۔ اس اجلاس میں تجارت، توانائی، موسمیاتی تبدیلی، ثقافت، سائنس اورٹیکنالوجی جیسے موضوعات کا احاطہ کیا جائے گا۔

یہ اجلاس مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج اور فلسطینی شہر یوں کے درمیان جاری کشیدگی کے مو قع پر ہو رہا ہے۔

فلسطین کے سرکاری اعدادوشمار کے مطابق جنوری کے آغاز سے لے کر اب تک مغربی کنارے میں اسرائیلی فوجیوں کے ہاتھوں 100 سے زائد فلسطینی مارے جا چکے ہیں۔

 اس کے برعکس اسرائیلی شہروں میں مارچ سے لے کر اب تک فلسطینی شہر یوں کے حملوں میں 18اسرائیلی ہلاک ہو چکے ہیں۔