• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 11th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

یونیسکونے چین میں کیٹیگری I انسٹی ٹیوٹ کے قیام سے متعلق فیصلے کی منظوری دے دیتازترین

May 23, 2023

پیرس(شِنہوا)  اقوام متحدہ کی تعلیمی، سائنسی وثقافتی تنظیم (یونیسکو) کے ایگزیکٹو بورڈ کے 216ویں اجلاس کے دوران چینی شہر شنگھائی میں ایس ٹی ای ایم (سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اور ریاضی) کی تعلیم سے متعلق  کیٹیگری  I انسٹی ٹیوٹ کے قیام سے متعلق ایک فیصلے کی  منظوری دی گئی ہے۔ایگزیکٹو بورڈ کے مختلف ارکان نے یونیسکو کی حمایت کرنے پر چین کی تعریف اوراس کا شکریہ ادا کیا۔ ارکان نے کہا کہ کیٹیگری I انسٹی ٹیوٹ ایس ٹی ای ایم تعلیم کے میدان میں یونیسکو کی قیادت کو مضبوط اور یونیسکو کے مینڈیٹ اور اقوام متحدہ کے 2030 کے ایجنڈے میں متعین پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے لیے اہم کردار ادا کرے گا۔ چین کے نائب وزیر تعلیم، قومی کمیشن برائے یونیسکو کے چیئرپرسن اور چینی وفد کے سربراہ چھن جی نے کہا کہ یہ فیصلہ تاریخ رقم کرے گا اور تاریخ بالآخر اس کے صحیح ہونے کو ثابت کرے گی۔ چین کی جانب سے، چھن نے تمام رکن ممالک اور یونیسکو سیکریٹریٹ کے لیے دلی احترام اور شکریہ کا اظہار کرتے ہوئے وعدہ کیا کہ چین اپنے وعدوں کو پورا کرے گا اور اس فیصلے پر عمل درآمد میں سیکریٹریٹ کے ساتھ تعاون کرے گا۔