• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 6th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

یونیسکو ہیڈ کوارٹرمیں چینی نئے سال بارے استقبالیہ کا انعقادتازترین

January 19, 2023

پیرس (شِنہوا) اقوام متحدہ کی تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی تنظیم (یونیسکو) میں چین کے مستقل مندوب نے ہیڈ کوارٹر میں 2023 کے چینی نئے  سال کے استقبالیہ کا انعقاد کیا۔

وفد نے کہا یہ پہلا موقع ہے کہ چین نے یونیسکو کے ہیڈ کوارٹر میں نوول کرونا وائرس عالمی  وبا کے پھیلاؤ  کے بعد سے چینی سال نو کے لئے استقبا لیہ کا انعقاد کیا ہے ۔

یونیسکو میں چین کے مستقل نمائندے یانگ جِن نے تمام مہمانوں کو نئے سال کی مبارکباد دی۔

یانگ نے کہا کہ خرگوش کے نئے سال میں داخل ہوتے  ہوئےہم آپ سب کے ساتھ اپنے تعاون اور دوستی کو مستحکم دیکھنا  چاہتے ہیں تاکہ حقیقی کثیرالجہتی کو بہتر طور پر عمل میں لایا جا سکے اور یونیسکو کی عظیم کوششوں میں مل کرمزید تعاون کیا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ نوول کرونا وائرس عالمی وبائی مرض کا مقابلہ کرنے کے تین سال بعدچین اپنی رفتار کو دوبارہ حاصل کر رہا ہے اور انسانیت کے لیے ایک روشن مستقبل بنانے کی خاطر دنیا بھر کے لوگوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہے۔

یونیسکو کے افریقہ ڈیپارٹمنٹ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر جنرل فرمن ایڈورڈ ماتوکو نے کہا کہ یونیسکو چین کا اس کے تمام اہم اقدامات خاص طور پر نوول کرونا وائرس کے ردعمل  میں میں فعال طور پرحصہ لینے پرشکر گزار ہے  ۔

ماتوکو نے کہا کہ چین اور یونیسکو کے اسٹریٹجک تعلقات اعلیٰ سطح پر پہنچ چکے ہیں جو کہ سب کی خیر سگالی کے ساتھ مشترکہ کوششوں کا نتیجہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئیے ہم امید کے ساتھ آ مدہ سال کا انتظار کریں۔ ایک ایسا سال جس میں دنیا، یونیسکو اور چین کے لیے بین الاقوامی تعاون اور کثیرالجہتی مزید خوشحالی اور امید لائے گی۔

تقریب میں مختلف ملکوں کے 300 سے زائد مندوبین نے شرکت کی۔

 انہوں نے چینی نفیس غذاؤں سے لطف اندوز ہوتے ہوئےچینی لوک گانوں کی براہ راست  پرفارمنس دیکھی، جس میں مائیلا، ہارویسٹ گونگس اور ڈرمز اور مون لائٹ آن دی سپرنگ ریور شامل ہیں۔