• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 11th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

یونیسیف کی صومالیہ میں سیلاب متاثرین کے لیے صحت وغذائی اشیاء کی فراہمیتازترین

April 13, 2023

موغادیشو(شِنہوا) اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ (یونیسیف) نے کہا کہ اس نے جنوبی صومالیہ میں سیلاب زدگان کے لیے12 میٹرک ٹن صحت اور غذائیت کے سامان پر مشتمل پہلی کھیپ روانہ کر دی ہے۔

 اقوام متحدہ کی ایجنسی نے کہا کہ یہ سامان ان بے گھر خاندانوں کی مدد کیلئے بھیجا گیا ہے جو اب  عارضی پناہ گاہوں میں رہتے ہیں اور انہیں  بھیڑ، صاف پانی کی کمی اور صفائی کی سہولیات تک محدود رسائی کا سامناہے۔

یونیسیف نے بدھ کی شام کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ یہ سامان بردھیرے اور دیگر متاثرہ علاقوں میں زندگی بچانے والی صحت کی خدمات میں مدد کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

اقوام متحدہ کے مطابق مارچ سے اب تک شدید بارشوں کی وجہ سے آنے والے سیلاب سے 20 سے زائد افراد ہلاک،1 لاکھ سے زیادہ بے گھر ہوئے اور صحت کی سہولیات سمیت املاک کونقصان پہنچا۔ گیڈو ریجن کے سب سے زیادہ متاثرہ ضلع بردھیرے میں جانیں ضائع ہوئیں جہاں حالیہ دنوں میں سب سے زیادہ بارش ہوئی ہے۔