نیروبی(شِنہوا)اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ (یونیسیف) نے مشرقی اور جنوبی افریقہ کے 11 ممالک میں ہیضے کے مریضوں میں اضافےسے نمٹنے کے لیے 17 کروڑ10 لاکھ ڈالرکی اپیل کی ہے۔
ادارے نے ایک بیان میں کہا کہ ملاوی، موزمبیق، صومالیہ، کینیا، ایتھوپیا، زیمبیا، جنوبی سوڈان، برونڈی، تنزانیہ، زمبابوے اور جنوبی افریقہ میں 2 کروڑ 80 لاکھ افراد کو امدادکی ضرورت ہے۔
بیان کے مطابق ہیضے سے متاثرہ علاقے میں بچوں اور خاندانوں کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے یونیسیف فوری طور پر 17 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کی فنڈنگ کا مطالبہ کر رہا ہے۔
ملاوی کے لیلونگوے کے بوائلاہسپتال میں ماحولیاتی افسران ایک شخص کو جراثیم سے پاک کرنے کے بعد خود کو جراثیم سے پاک کر رہے ہیں۔(شِنہوا)
یونیسیف نے کہا کہ یہ فنڈز وباء سے متاثرہ خواتین اور بچوں کو زندگی بچانے کیلئے پانی، صفائی ستھرائی، صحت، رسک کمیونیکیشن، غذائیت، بچوں کے تحفظ اورتعلیم کی خدمات کی فراہمی پراستعمال کیے جائیں گے۔