نیروبی(شِنہوا) اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ (یونیسف) نے کہا کہ وہ مشرقی اور جنوبی افریقہ میں ہیضے سے متاثرہ بچوں اور خاندانوں کی امداد میں اضافے کے لیے اپنے شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے۔ یونیسف نے کہا کہ وہ ویکسینیشن، تعلیم اور ریزیلینس کی علاقائی حکمت عملی کے ذریعے خطے میں ہیضے کی وباءپر قابو پانے کے لیے کوشاں ہے۔ کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں جاری ایک بیان میں یونیسف نے کہا کہ یونیسف کمیونٹی پر مبنی رضاکاروں کی صلاحیت کو مزید مضبوط کرنے کے لیے بھی مدد فراہم کر رہا ہے، جن میں نوجوان اور شعبہ صحت کے کارکن شامل ہیں، تاکہ مستقبل میں وباء کے خطرات کو کم کیا جا سکے۔ 2023 کے بعد سے، مشرقی اور جنوبی افریقہ کے 13 ممالک خطے میں خاص طور سے زمبابوے، زیمبیا اور کوموروس میں ابھرنے والی ہیضے کی بدترین وباء کا مقابلہ کررہے ہیں۔