ٹوکیو(شِنہوا) جاپان کے اقتصادی بحالی کے وزیر ڈی شیرو یاماگیوا نے متنازعہ یونیفیکیشن چرچ سے اپنے رابطوں کا انکشاف ہونے کے بعد مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔
کیوڈو نیوز نے پیر کو ایک سرکاری ذریعے کے حوالے سے بتایا کہ اپوزیشن کے دباؤ اور حکومتی حمایت میں کمی کے باعث ، یاماگیوا نے استعفیٰ دینے کا ارادہ ظاہر کیا ہے، جو وزیراعظم فومیو کشیدا کی حکومت کے لیے ایک اوردھچکا ہوگا۔
جاپانی وزیر اس وقت متنازعہ مذہبی گروپ یونیفیکیشن چرچ سے اپنے مشکوک روابط کی وضاحت کرنے میں ناکام رہنے کی وجہ سے تنقید کی زد میں ہیں کیونکہ اس معاملے پرپہلے شکوک وشبہات تھے، تاہم بعد میں جب ان کے سامنے ثبوت پیش کیے گئے تو انہوں نے اپنے تعلقات کو تسلیم کیا۔