• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

یوکرین میں شدید سرد موسم سے 10افراد ہلاک ،23 دیگر زخمیتازترین

November 28, 2023

کیف (شِنہوا)یوکرین میں شدید  سرد موسم کی وجہ سے کم از کم 10 افراد ہلاک اور 23 دیگر زخمی ہو گئے۔

وزیر داخلہ ایہور کلیمینکو نے منگل کو  ٹیلی گرام پر ایک پوسٹ میں کہا کہ تیز ہواؤں کے ساتھ آنے والے موسم سرما کے طوفان سے ملک کے جنوبی اوڈیسا کے علاقے میں پانچ اور پڑوسی علاقے مائیکولائیو کے میں دو افراد ہلاک ہوئے۔ دیگر اموات کیف اور مشرقی خارکیف کے علاقے میں ہوئیں۔ منگل کی صبح تک، یوکرین کے 11 علاقوں کے 411 قصبوں اور شہروں میں بجلی منقطع رہی کیونکہ برفانی طوفان نے پاور گرڈز کو نقصان پہنچایا ہے۔