• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 12th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

یوکرین میں جوابی کارروائیاں جاری ہیں، زیلنسکیتازترین

June 11, 2023

کیف (شِنہوا) یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ ان کے ملک میں جوابی کارروائیاں جاری ہیں۔

کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کے ساتھ کیف میں ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے زیلنسکی نے کہا کہ یوکرین میں جوابی اور دفاعی کارروائیاں ہو رہی ہیں۔

زیلنسکی نے کہا کہ وہ یوکرین کی مسلح افواج کے چیف کمانڈر ویلری زلوزنی سمیت یوکرین کے فوجی کمانڈرز کے ساتھ روزانہ رابطے میں ہیں۔

یوکرین کے رہنما نے جوابی کارروائی کے بارے میں مزید تفصیلات دینے سے انکار کر دیا۔

جمعہ کے روز روسی صدر ولادیمیر پوتن نے کہا تھا کہ یوکرین نے جوابی حملہ کیا لیکن وہ اپنے مقاصد کے حصول میں ناکام رہا۔