• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

یوکرین میں دشمنی و اشتعال انگیزی ختم کی جائے : چینتازترین

December 31, 2023

اقوام متحدہ (شِنہوا) چین نے یوکرین بحران میں متعلقہ فریقوں پر زور دیا ہے کہ وہ جلد از جلد اشتعال انگیزی ختم کریں۔

اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل نے یوکرین تنازع پر ایک ہنگامی اجلاس منعقد کیا  جس میں شہریوں کی ہلاکتوں کا معاملہ زیرغور آیا  جبکہ گزشتہ روز روس کی درخواست پر کونسل کا اجلاس دوبارہ ہوا جس میں اسی مسئلے پر پھر بحث کی گئی۔

اقوام متحدہ میں چینی نائب مستقل مندوب گینگ شوانگ نے کہا ہے کہ  سال کے اختتام پر ہونے والے حملوں اور شہری ہلاکتوں پر کونسل میں طویل بات چیت پر چین افسردہ ہے۔

انہوں نے سلامتی کونسل کو بتایا کہ چین کو یوکرین بحران کے طول پکڑنے اور جنگ  کے بھڑکتے شعلوں پر گہری تشویش ہے اور یہ ایسے وقت میں ناقابل بیان تباہی کا سبب بن رہے ہیں جب نیا سال شروع ہو رہا ہے۔

گینگ نے کہا کہ کسی بھی تنازعے یا جنگ میں کوئی بھی فاتح نہیں ہوتا۔  جنگ بے گناہ افراد کو شدید مصائب میں مبتلا کرنے سمیت علاقائی امن و استحکام کو زبردست نقصان پہنچاتی ہے اور عالمی اقتصادی ترقی میں موجودہ مشکلات میں اضافہ کرتی ہے۔ خاص کر اس سے ترقی پذیر ممالک میں پائیدار ترقی  کےایجنڈہ 2030 پرعملدرآمد  مشکل ہو جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین متعلقہ فریقوں سے دوبارہ اپیل کرتا ہے کہ وہ امن کے لیے عالمی برادری کی اپیل کا مثبت جواب دے، رابطے بڑھائے،  مشترکہ کوششیں وسیع کرے اور دشمنی و اشتعال انگیزی کا جلد از جلد خاتمہ کرے۔ اس کے علاوہ تمام شراکت داروں سے بھی دوبارہ اپیل کرتے ہیں کہ وہ فوری طور پر سفارتی ثالثی میں تیزی لائیں اور بحران کے جلد سیاسی حل کے لئے سازگار حالات پیدا کرنے کے لئے ملکر کام کریں۔

انہوں نے کہا کہ چین امن اور مذاکرات کا حامی ہے اور امن مذاکرات کی حوصلہ افزائی، سہولت کاری اور یوکرین بحران کے سیاسی تصفیے میں مثبت کردار ادا کرنے کے لیے پرعزم ہے۔