• Dublin, United States
  • |
  • May, 4th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

یوکرین کو امدادکی فراہمی سے یوکرین غریب اور امریکہ امیر ہوگا ، ترجمان روسی ایوان صدرتازترین

April 21, 2024

ماسکو(شِنہوا) روس کے ایوان ِ صدر کریملن کے ترجمان دمتری پیس کوف نے کہا ہے کہ امریکی ایوان نمائندگان کے یوکرین کو فوجی امداد فراہم کرنے کا فیصلہ امریکہ کو مزید امیر کردے گا جبکہ یوکرین مزید تباہی سے دوچار ہوجائےگا۔

خبر رساں ایجنسی تاس نے پیس کوف کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ یوکرین کو امداد فراہم کرنے کا فیصلہ متوقع تھا اور اس کی پیشگوئی کی جاسکتی تھی۔ تاہم اس سے امریکہ مزید امیر اور یوکرین مزید غریب جائے گا۔

امریکی ایوان نمائندگان نے یوکرین، اسرائیل اور بحرہند و بحرالکاہل میں اتحادیوں کے لیے مجموعی طور پر 95 ارب ڈالر مختص کرنے والے غیر ملکی امداد کے بلوں کی منظوری دے دی ہے۔ ان میں یوکرین کو رقم مہیا کرنے کے لئے منجمد روسی اثاثوں کو ضبط کرنے سے متعلق اقدامات بھی شامل ہیں۔

پیس کوف نے کہا کہ اگر ہمارےاثاثوں کو ضبط کرنے کی بات کریں تو اس سے امریکی ساکھ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا اور نجی املاک، خاص طور پر ریاستی املاک کی خلاف ورزی ہوگی جس سے امریکہ میں بہت سے سرمایہ کار اپنی رقم کی حفاظت کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔