• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 24th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

یوکرین کی روسی علاقے پر گولہ باری ،4 افراد ہلاکتازترین

June 15, 2024

ماسکو(شِنہوا)روس کے علاقے بیلگوروڈ کے  قصبے شیبیکینو میں یوکرین کی گولہ باری میں چار افراد ہلاک اور سات زخمی ہو گئے۔

بیلگوروڈ کے گورنر ویاچسلاو گلادکوف نے بتایا  کہ یوکرین کی گولہ باری کے نتیجے میں  پانچ منزلہ رہائشی عمارت کا داخلی دروازہ تباہ اور تقریباً 20 اپارٹمنٹس کو نقصان پہنچا۔ وزارت برائے ہنگامی حالات کی امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر ملبہ ہٹانے میں مصروف ہیں۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ملبے سے چار لاشیں نکال لی گئی ہیں۔