• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

یوکرین کی نیٹو میں شمولیت غیراعلانیہ جنگ کے مترادف ہے، روستازترین

July 17, 2024

ماسکو(شِنہوا) روس کے  ایک سینئر عہدیدار نے کہا ہےکہ یوکرین کی نیٹو میں شمولیت نہ صرف روس کے لیے براہ راست خطرہ ہوگی بلکہ غیراعلانیہ جنگ کے مترادف ہے۔

مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق روس کی سلامتی کونسل کے ڈپٹی چیئرمین دمتری میدویدیف نے کہا کہ روس نیٹو کے لیے خطرہ ہے نہ  ہی اس کا نیٹو کے رکن ممالک پر حملے کا کوئی منصوبہ ہے، اور یقینی طور پر ان کے عوام  کو نقصان پہنچانے کا ہماراکوئی مقصد نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ یوکرین میں یا روس کے قریبی دیگر ممالک میں مخالفانہ مفادات کو آگے بڑھانے کی کسی بھی کوشش کو مناسب مزاحمت کا سامنا کرنا پڑے گا۔

روسی عہدیدار نے مزید کہا کہ اس طرح کی جتنی زیادہ کوششیں ہوں گی، ہمارا ردعمل اتنا ہی سخت ہوگا۔ کیا اس کے نتیجے میں پوری دنیا  ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو جائے گی  یا نہیں اس کا انحصار دوسری طرف کی سمجھداری پر ہے۔